۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود ڈومکی 

حوزہ/انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرھنگ کویٹہ میں ایک ثقافتی و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرھنگ کویٹہ میں ایک ثقافتی و تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، خطیب جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا عبدالمتین آخونزادہ مولانا  حقانی و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی عالم انسانیت خصوصا امت مسلمہ کے لئے مستکبرین عالم سے نجات کا پیغام ہے۔ انقلاب اسلامی ھدایت اور نور کی شمع بن کر دنیا میں روشنی پھیلا رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ انقلاب اسلامی نے امریکہ اسرائیل اور ان کے ایجنٹوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود انقلاب اسلامی اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور انقلاب اسلامی کا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور انقلاب اسلامی اب عالمی طاقت بن کر ابھرا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .